Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • نیپال میں پولیس اور مدھیسی مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں تین افراد ہلاک

نیپال میں پولیس اور مدھیسی مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیپال کے جنوب میں ضلع مورنگ میں جمعرات کی شام کو مدھیسی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک عورت سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ تینوں افراد پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس جھڑپ میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دو افراد جائے وقوعہ پر ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑا۔

اس جھڑپ میں ضلع مورنگ کے رنگیلی بازار علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ ضلع کے کئی علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

ٹیگس