کینیڈا کی بحرانی سماجی صورت حال
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
سماجی امور کے ماہرین نے کینیڈا میں سماجی مشکلات میں اضافے کی بابت خبردار کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک میں سماجی مشکلات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے خبردی ہے کہ گذشتہ جمعے کو کینیڈا کی ریاست ساسکاچون کے شہر لالوش کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات، جن میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے، کینیڈا کی بحرانی سماجی صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔
کینیڈا کے مختلف علاقوں میں بے روزگاری، منشیات کا بڑھتا ہوا رواج اور الکحل کا بے تحاشا استعمال، ان سماجی مشکلات میں سب سے نمایاں نظر آتا ہے۔ ایک ماہر سماجیات لورانس تھامسن کا کہنا ہے کہ لالوش کے علاقے میں غربت بہت زیادہ ہے۔