Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تباہی مچانے کے بعد، طوفان جونز برطانیہ پہنچ گیا۔
    امریکہ میں تباہی مچانے کے بعد، طوفان جونز برطانیہ پہنچ گیا۔

امریکہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد جونز نامی طوفان نے برطانیہ کا رخ کر لیا ہے جبکہ جاپان اور تائیوان میں نوے سے زيادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں -

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جونز کے زیر اثر اسکاٹ لینڈ، ویلز سمیت برطانیہ کے مغربی علاقوں میں چار انچ تک بارش ہوسکتی ہے، ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شدید موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ادھر تائیوان کے علاوہ چین، ہانگ کانگ اور جاپان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ تائیوان میں درجہ حرارت منفی چار سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔ تائیوان اور جاپان میں سردی سے نوے  افراد ہلاک ہو گئے برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں امریکہ ، یورپ اور ایشیاء  کو جکڑ رکھا ہے۔

مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں - ،جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے سے کئی سو پروازیں منسوخ ہیں ،جیجو جزیرہ میں 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔ - 

دوسری جانب ہانگ کانگ کا درجہ حرارت 3 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو پچھلے ساٹھ برسوں میں کم ترین درجہ حرارت ہے ۔ مشرقی ایشیا کے کئی علاقوں میں پہلی مرتبہ برفباری دیکھی گئی ہے، جن میں جنوبی چین کے گوانگ زو اور شینزین کے بعض علاقے، جاپان میں اوکی ناوا جزیرہ اور دیگر خطے شامل ہیں۔ جاپان میں برفانی طوفان سے اب تک چھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ شدید ٹھنڈ سے پانچ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس