Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • برازیل: سابق صدر لولا داسیلوا منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں عدالت میں طلب

برازیل کے سابق صدر لولا داسیلوا کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

یورو نیوز ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ برازیل کے عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر لوئیس ایناسیولولا داسیلوا کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں جواب دینے کے لئے عدالت میں طلب کر لیاگیا ہے- اس کیس میں ان کی اہلیہ سے بھی تفتیش کی جائے گی-

برازیل کی عدالت سابق صدر کی مبینہ طور پر ایک غیرقانونی جائیداد کے بارے میں ان سے اور ان کی اہلیہ سے باز پرس کرے گی -

واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران برازیل کے کئی سرکاری عہدیداروں کو پیٹرویراس آئل کمپنی کے مالی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی بنا پر جیل جانا یا پھر عدالت کے روبرو پیش ہونا پڑا ہے-

ٹیگس