Feb ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • دمشق میں تعینات روس کے سفیرالیگزینڈر کینشک نے کہا کہ ماسکو مختلف طریقوں سے دمشق تک ہتھیار پہنچا رہا ہے۔
    دمشق میں تعینات روس کے سفیرالیگزینڈر کینشک نے کہا کہ ماسکو مختلف طریقوں سے دمشق تک ہتھیار پہنچا رہا ہے۔

دمشق میں تعینات روس کے سفیر نے شام میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک اس ملک کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

دمشق میں تعینات روس کے سفیر الیگزینڈر کینشک نے پیر کے دن، روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے ساتھ گفتگو کے دوران موجودہ حالات میں شام کے ساتھ روس کے فوجی تعاون میں تقویت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو یورپ کی شام مخالف پابندیوں اور اس ملک کی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک دمشق کی حکومت اور عوام کا ساتھ دیتا رہے گا۔

دمشق میں تعینات روس کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو مختلف طریقوں سے دمشق تک ہتھیار پہنچا رہا ہے اور یہ ہتھیار قانونی طور پر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر اس کو دیے جا رہے ہیں۔

روسی سفیر نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی میں شامی فوجیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد، ان دہشت گرد گروہوں کے حامیوں نے ان کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے کہا کہ دہشت گردوں کے حامیوں کی جانب سے ان کی مدد، شام میں جنگ کے زیادہ سے زیادہ پھیلنے اور دہشت گردی کے مقابلے کے طویل ہونے پر منتج ہوگی۔

ٹیگس