Feb ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: ہلمند میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکہ رواں ماہ کے اختتام تک اپنے سیکڑوں فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔

افغان ذرائع کے مطابق صوبہ ہلمند کے شہر سنگین کو سقوط سے روکنا، امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بعض افغان ذرائع نے جنوبی ہلمند کے شہر سنگین پر طالبان کے قبضے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے سنگین کے بعض علاقوں پر پہلے ہی قبضہ کر لیا ہے۔ سنگین شہر دو ماہ پہلے بھی طالبان کے ہاتھوں سقوط کر گیا تھا۔ اسلحے اور تربیت یافتہ سیکورٹی فورس کی قلت کو صوبہ ہلمند میں طالبان کی پیشقدمی کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے تحت افغان فوج کو لازمی تربیت اور اسلحہ فراہم کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں پچھلے چودہ برسوں سے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود اس ملک میں نہ صرف امن قائم نہیں ہو سکا ہے بلکہ امن و امان کی صورت حا ل روز بروز بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس