امریکی صدر کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت پر تاکید
امریکی عوام نے اپنے ملک کے صدر کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کی ایک تعداد نے انٹرنیٹ پر ایک اپیل جاری کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما پر انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے اور ان پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی عوام نے اس اپیل میں کہا ہے کہ اوباما پر شام میں دہشت گرد گروہوں کو منظم کرنے، انہیں ٹریننگ دینے، ان گروہوں کی مالی مدد کرنے، گوانتانامو جیل بند نہ کرنے اور لیبیا میں بحران میں شدت لانے کے باعث ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت ہے۔
امریکی عوام نے اسی طرح اپیل میں کہا ہے کہ امریکہ کے سیکورٹی اداروں کے توسط سے عام شہریوں کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کئے جانے کے باعث بھی اوباما پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ اس اپیل پر دو روز کے درمیان چار ہزار امریکی شہریوں نے اپنے دستخط کئے ہیں۔