Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق
    اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں اسپتالوں اور اسکولوں پر تباہ کن حملوں کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے تعلق سے بان کی مون نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے-

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے اس بارے میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام کے شہروں حلب اور ادلب میں پانچ اسپتالوں اور دو اسکولوں پر کئے گئے میزائل حملوں پر، کہ جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت کم از کم پچاس عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں، اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ان حملوں میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں- ایک حملہ عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے زیرانتظام ایک اسپتال پربھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں-

ٹیگس