Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد گرم ہتھیاروں سے ہلاک کردیے جاتے ہیں۔
    امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد گرم ہتھیاروں سے ہلاک کردیے جاتے ہیں۔

امریکی پولیس نے کہا ہے مشی گن ریاست میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے-

ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد، پولیس حملہ آور کی تلاش میں ہے۔ فائرنگ مشی گن کے شہر کالامازو میں کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور گاڑی میں سوار تھے اور جگہ جگہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ کالامازو کے ایک پولیس عہدیدار کے مطابق، فائرنگ کے اس واقعے میں 6 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، ان افراد کو شہر کے مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد گرم ہتھیاروں سے ہلاک کردیے جاتے ہیں -

ٹیگس