Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کی طرف سے امریکہ کو کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے: لاریجانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے کونسل کے سیکریٹری نے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے امریکہ کو کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے

سحرنیوز/ایران:  ایرانی کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہماری حکومت اور وزارت خارجہ کی تمام تر توجہ پابندیاں ہٹانے پر مرکوزہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نےکہا کہ امریکہ کو کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ ایرانی ہمیشہ پابندیاں ہٹانے کے خواہاں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سفارت کاری دونوں کی توجہ پابندیاں ہٹانے پر مرکوز ہیں اور پیغام نہ بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ مذاکرات پہلے ہو چکے ہیں لیکن فریق مقابل معاہدے پر آمادہ نہیں تھا۔

 

ٹیگس