Feb ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • دوہزار پندرہ میں افغانستان میں ہر چار میں سے ایک امریکی ڈرون حملے میں، ایک عام شہری مارا گیا ہے-
    دوہزار پندرہ میں افغانستان میں ہر چار میں سے ایک امریکی ڈرون حملے میں، ایک عام شہری مارا گیا ہے-

اقوام متحدہ نے امریکہ کو افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں افغانستان میں عام شہریوں کے قتل عام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ سات مہینوں کے دوران امریکہ کے ہوائی اور ڈرون حملوں میں ایک سو تین عام شہریوں کی ہلاکت ایک المیہ ہے-

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوہزار پندرہ میں افغانستان میں ہر چار میں سے ایک امریکی ڈرون حملے میں، ایک عام شہری مارا گیا ہے- اسی سلسلے میں ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی دوہزار پندرہ میں اپنی سالانہ رپورٹ میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اس اقدام کو اس ملک کی تاریخ میں غیر معمولی اور سنجیدہ خطرہ قرار دیا-

ٹیگس