دوہزار پندرہ میں امریکہ کے توسط سے تیئیس ہزار سے زیادہ بم اور میزائل برسائے گئے
امریکا نے دوہزار پندرہ میں دنیا کے سات ملکوں میں تیئس ہزار سے زیادہ بم اور میزائل برسائے ہیں
امریکی جریدے ویک کے مطابق امریکا کی خارجہ تعلقات کی کونسل کے تجزیہ نگار میکاح زنکو نے بتایا ہے کہ امریکا نے دوہزارپندرہ میں دنیا کے سات ملکوں میں تیئس ہزار سے زیادہ بموں اور میزائلوں کا استعمال کیا ہے -
دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکا کے فوجی حملوں کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں دفاعی امور کے اس امریکی ماہرنے، دوہزار پندرہ میں امریکا کے ذریعے استعمال کئے گئے بم اور میزائلوں کی تعداد جمع کی ہے -
امریکی جریدے ویک نے لکھا ہے کہ امریکی حکام کا دعوی ہے کہ دوہزار پندرہ میں استعمال کئے گئے بم اور میزائلوں میں پچانوے فیصد بم اور میزائل عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر گرائے یا فائر کئے گئے ہیں-
داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے تعلق سے امریکی حکام کا یہ دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیاہے کہ جب امریکی حملوں میں شام اور عراق میں زیادہ تر شہری تنصیبات اور عام شہری ہی نشانہ بنے ہیں -