ہندوستان، پارلیمنٹ میں ہنگامہ
ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالار راجیہ سبھا میں آج دہلی میں امن و امان کی صورتحال، اتر پردیش کے سنبھل اور منی پور میں تشدد اور اڈانی کی مبینہ بے ضابطگیوں کے موضوعات پر زبردست ہنگامہ ہوا۔
سحر نیوز/ ہندوستان:ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں امن و امان کی صورتحال، اتر پردیش کے سنبھل اور منی پور میں تشدد اور اڈانی کی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔
راجیہ سبھا میں ان مطالبات کے ساتھ ہی زبردست ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی -
التوا کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر مسٹر دھنکڑ نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اسلوبی سے ایوان کی کارروائی کوچلانے میں تعاون کریں۔
ہنگامہ آرائی کی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی ، جس کی وجہ سے سرمائی اجلاس میں آج دوسری بار ایوان میں وقفہ صفر میں خلل پڑا۔