ہندوستان: آئین کے احترام، پابندی اور تحفظ پر تاکید
آج ہندوستان میں یوم آئین منایا جارہا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں یوم آئین کی مناسبت سے دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسی مناسبت سے ہندوستانی پارلیمنٹ کی قدیمی عمارت میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا، دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس منعقدہ ہوا ۔
یوم آئين کی مناسبت سے ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس صدر مرمو کے خطاب سے شروع ہوا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں آئین بنانے والوں کو یاد کیا اور ملک میں قومی اتحاد ویکجہتی کی تقویت میں آئین کے کردار پرزور دیا ۔ صدر ہندوستان نے آئین کے احترام، پابندی اور تحفظ پر زور دیا۔
اجلاس سے خطاب میں اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے اراکین پارلیمان سے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں اتفاق یا اختلاف کا اظہاروقار اور احترام کے ساتھ کریں۔
ہندوستان میں یوم آئين کی مناسبت سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ایسی حالت میں بلایا گیا ہے کہ جب اپوزیشن جماعتیں، بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد کی حکومت پر آئین کو پامال کرنے کے الزامات لگاتی رہی ہيں۔
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعتیں مرکزی حکومت کے بنیادی اقدامات کو آئین کی روح کے منافی قرار دیتی ہیں کئی بار آئین بچاؤ تحریک کی کال دے چکی ہیں۔