Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے: فیڈریکا موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحران شام کی واحد راہ حل سیاسی راہ حل ہے اور اس کی کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اسی کے ساتھ کہا کہ یورپی یونین کا شام میں فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران شام میں یورپی یونین کی فعالیت انسانی شعبے سے متعلق رہی ہے اور اس نے شروع میں ہی بحران شام میں فوجی طریقے سے فعالیت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ بحران شام کے اکثر فریقوں نے یہ بات سمجھ لی ہے کہ صرف شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات ہی بہترین راہ حل ہیں اور ان کو معاشرے اور مختلف اداروں کی تعمیر نو پر توجہ دینی چاہئے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں کے شام میں داخل ہونے کے بعد اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کئے جانے کی وجہ سے دوہزار گیارہ سے بحران شام شروع ہوا۔

شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس