Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • جان کیری کے دورۂ روس کے بارے میں روسی وزارت خارجہ کا بیان

روس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے عنقریب انجام پانے والے دورہ ماسکو سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی ۔

روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا تیئیس اور چوبیس مارچ کو انجام پانے والا دورہ ماسکو دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہوسکتاہے -

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں اور ماسکو کو توقع ہے کہ جان کیری کے دورہ روس سے جو گذشتہ ایک سال میں ان کا تیسرا دورہ روس ہے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی -

امریکی وزیر خارجہ نے پچھلے بدھ کو واشنگٹن میں جارجیا کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں گذشتہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ہفتے موجودہ حالات پر بات چیت کرنے کے لئے ماسکو جا رہے ہیں -

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ماسکو میں روسی صدر پوتن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے -

ٹیگس