Mar ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • برازیل میں سیاسی عدم استحکام پر بان کی مون کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے برازیل میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں برازیل کے سیاسی بحران کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس ملک کی مختلف سیاسی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اور ایک دوسرے سے ہم آہنگی کے ساتھ بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

انھوں نے کہا کہ برازیل کے موجودہ مسائل و سیاسی بحران، اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ برازیل، ایک اہم ملک ہے کہ جہاں کا معمولی سیاسی بحران بھی باعث تشویش بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ اس ملک کے سیاسی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برازیل میں اہم ترین سیاسی جماعت پی ایم ڈی بی نے حکمراں اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے جس کی بناء پر اس ملک کی صدر دیلما روسف کی حکومت کے سقوط کر جانے کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

ٹیگس