Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • شام میں بشار اسد کو ہٹانے کی بات کرنا قیام امن کی کوششوں کے خلاف ہے، روس

روس نے شام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بیانات کو شام کے بحران کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کے منافی قرار دیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پیر کو کہا کہ شام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کی باتوں سے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ماسکو بشار اسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے اظہار رائے کا مخالف ہے، کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ شام کے فریقوں کی ہی جانب سے بعد والے مرحلے میں کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ امریکا، مغرب اور اس کے علاقائی اتحادی بحران شام کے آغاز سے ہی شام کے قانونی صدر بشار اسد کو ہٹانے پر زور دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مخالف مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کی بھی حمایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مغرب کے اسی رویے کی ہی وجہ سے شام اور علاقے میں دہشت گرد گروہ مضبوط ہوئے ہیں۔

ٹیگس