Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • بشار اسد کے بارے میں امریکہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، روس

روس نے ایک بار پھر صدر بشار اسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں ماسکو واشنگٹن سمجھوتے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بشاراسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کسی سمجھوتے یا اتفاق رائے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ صدر بشار اسد کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ صرف شامی عوام کریں گے لہذا روس اس بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کیسے کرسکتا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ صدر بشار اسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنا روس کی خارجہ پالیسی کے ساتھ بھی سازگار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس سمجھتا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ایسے کسی بھی سمجھوتے سے بحران شام کے سیاسی حل کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔

ٹیگس