امریکہ میں اسرائیل مخالف مظاہرہ
Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
امریکی ریاست سان فرانسیسکو کی یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی بہت سے طلباء اور اساتذہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سان فرانسیسکو یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ نے یہ مظاہرہ اس وقت کیا جب صیہونی حکومت کا ایک اعلی عہدیدار نائربرکات وہاں پہنچا۔
طلباء نے مطالبہ کیا کہ نائربرکات کو فوری طور پر یونیورسٹی سے باہر نکالا جائے۔
مظاہرین، اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ صیہونی حکومت ایک نسل پرست حکومت ہے۔
سان فرانسیسکو یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب امریکہ کے بہت سے کلیسا اور اعلی تعلیمی اداروں نے پہلے ہی اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔