امریکی ایئر بیس میں فائرنگ، دو ہلاک
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
امریکی ریاست ٹیکساس میں فضائیہ کے ایک ایئر بیس میں ہونے والی فائرنگ کے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایئر بیس میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور تاحال اندر ہی موجود ہے۔
سیکیورٹی فورس کی جانب سے ایئر بیس کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے اور حملہ آور کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ دہشت گردی ہے یا اس کے پیچھے دوسرے محرکات کار فرما ہیں۔
کاؤنٹی شیرف نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر خود کشی کا کیس لگتا ہے۔