واشنگٹن میں امریکی اداروں میں بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں عوام نے سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
پریس ٹی وی نے پیر کے دن رپورٹ دی ہے کہ امریکا میں حقیقی جہموریت کی بحالی کی تحریک کے سیکڑوں کارکنوں نے واشنگٹن میں سرکاری عمارتوں کے باہر اجتماع کرکے مالی نیز دفتری بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بدعنوان افراد کو سرکاری اداروں اور دفاتر سے نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکا میں حقیقی جمہوریت کی تحریک کے کارکن فلا ڈیلفیا سے دس دن کی مسافت پیدل طے کرکے واشںگٹن پہنچے ہیں۔
امریکا میں تحریک بحالی جمہوریت کے ایک کارکن دیالان لازا روف نے اس احتجاجی مظاہرے میں کہا کہ امریکی عوام کو ان سیاستدانوں اور امیدواروں کو ووٹ نہیں دینا چاہئے جو معاشرے کے کمزور طبقات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں بے انصافی اور نابرابری بے انتہا بڑھ چکی ہے اور عوام کی تبدیلی کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا کے بروکنگز انسٹی ٹیوٹ نے بھی ابھی حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکا میں گزشتہ چند عشروں کے دوران ، سماجی نابرابری ، طبقاتی اختلافات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔