Apr ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ
    امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ

امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے-

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلاڈلفیا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر کے ایک رہائشی علاقے میں جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

فلاڈلفیا کی پولیس نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے حملہ آور کو، جو مقتولین میں سے ایک کا بھائی ہے، گرفتار کرلیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ذریعے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرتے وقت حملہ آور نے پولیس پر بھی فائرنگ کی، البتہ پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے-

جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات کو ریاست مری لینڈ کے شہر "ٹیمپل ہیل" میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے-

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ سالانہ تینتیس ہزار افراد اس ملک میں ہتھیار سے قتل کئے جاتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ روزانہ نوے افراد ہتھیاروں سے مارے جاتے ہیں-

ٹیگس