Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • کشیدگی پھیلانے والے سعودی اقدامات کی مذمت

اٹلی میں جنگ مخالفین نے علاقے میں کشیدگی پھیلانے والے سعودی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں جنگ مخالف دسیوں افراد نے علاقے میں کشیدگی پھیلانے والے سعودی عرب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روم میں منعقدہ ایک اجلاس میں جنگ کے خلاف سرگرم دسیوں افراد، نامہ نگاروں اور دانشوروں نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر مبنی سعودی عرب کے اقدامات کی مذمت کی۔ اس ایک روزہ اجلاس میں دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل میں سعودی عرب اور امریکا کے کردار پر مبنی جدید ترین کتاب کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی صحافی اور مصنف فرانکو فراکاسی نے اس اجلاس میں داعش کے ساتھ سعودی حکومت کے بہت قریبی تعلق کی خبر دی نیز امریکا میں گیارہ ستمبر کو ہونے والے حملوں میں سعودی عرب کے کردار اور ریاض کے بارے میں واشنگٹن کی خاموشی پر بھی اجلاس میں تاکید کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ تازہ تحقیقات کے مطابق گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں میں انیس افراد ملوث تھے جن میں پندرہ سعودی شہری تھے۔

ٹیگس