سویڈن کے مسلمانوں کا مظاہرہ
سویڈن کے مسلمانوں نے ملک کے ذرائع ابلاغ میں اسلامو فوبیا کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسلمانوں نے ملک کے ذرائع ابلاغ میں اسلامو فوبیا میں شدت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اسٹاک ہوم میں واقع میڈیا مراکز کے سامنے کیا گیا جس میں سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے کہا کہ سویڈن کا میڈیا، اسلام مخالف پروگرام نشر اور شائع کرکے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کا سبب بن رہا ہے اور اس طرح سویڈن کے میڈیا نے معاشرے میں اسلامو فوبیا کی ایک نئی لہر پیدا کردی ہے۔
اس مظاہرے میں شریک افراد نے کہا کہ سویڈن کے ذرائع ابلاغ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ اس میڈیا پالیسی کے معاشرے میں بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ پیرس میں دو ہزار پندرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپ میں اسلام مخالف اقدامات میں تیزی آئی ہے-