May ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، فیڈریکا موگرینی
    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، فیڈریکا موگرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک بیان میں شام میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی شام میں امن کے عمل کو تاخیر کا شکار کر دے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے جیسا کہ کہا ہے تشدد میں اضافے نے امن مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شام میں گفتگو کی فضا قائم کرنے اور انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لیے مخاصمانہ اقدامات کو روکنا ضروری ہے، کہا کہ متحارب فریقوں کی جانب سے مخاصمانہ اقدامات کو روکنے کا وعدہ کرنا ضروری ہے تاکہ اعتماد سازی کے عمل کو کہ جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق کیا ہے، جاری رکھا جائے خصوصا تمام قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ہمیں ایک نادر موقع ملا ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

درایں اثنا العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ انسان دوستانہ امداد پر مشتمل سترہ ٹرک محصور علاقوں الفوعہ اور کفریا میں داخل ہو گئے ہیں اور امدادی سامان پر مشتمل مزید پچاس ٹرک دمشق کے نواح میں زبدانی اور مضابا شہروں میں پہنچ گئے ہیں۔

دہشت گرد گروہوں نے ان امدادی ٹرکوں کی آمد کے موقع پر الفوعہ اور کفریا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس