May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • یورپی بینک ایران سے تجارت  میں آزاد ہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یورپی بینک ایران کے ساتھ تجارتی لین میں آزاد ہیں۔

سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی لین کے حوالے سے یورپی بینکوں کی تشویش بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تحت یورپی بینکوں کے ایران جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی بینک ایران میں اپنی برانچیں کھول سکتے ہیں، ایل سی کی ضمانت دے سکتے ہیں اور حتی ایرانیوں کے کھاتے بھی کھول سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے میں درج شدہ تجارتی لین دین ایران کا حق ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے بڑے بڑے بینک امریکہ کی جانب سے اب تک کیے جانے والے بھاری جرمانوں اور متعدد دوسری وجوہات کی بنا پر ایران کے ساتھ تجارتی اور بینکاری لین دین سے گریز کر رہے ہیں۔

جنوری دوہزار سولہ میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے لگائی جانے والی تمام پابندیاں ختم کردی گئی تھیں۔

ٹیگس