فائرنگ کے واقعے میں ایک امریکی خاتون ہلاک
امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست الاباما میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ الاباما ریاست میں فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا ہے جس میں ایک عورت ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ایک گھریلو جھگڑا فائرنگ پر منتج ہوا جس میں ایک عورت ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک مرد اور تین بچے شامل ہیں۔
امریکا میں ہتھیار ساتھ لے کر چلنے کی آزادی کی وجہ سے آئے دن فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور بعض واقعات میں بےگناہ افراد مارے جاتے ہیں۔ امریکا میں اسلحہ لابی اتنی طاقتور اور بااثر ہے کہ امریکی کانگریس بھی ملک میں اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون پاس کرانے سے قاصر ہے-