May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • برسلز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے

بیلجیئم کی پولیس اور حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان برسلز میں اس وقت شدید جھڑپ ہوئی جب مظاہرے کے شرکا نے شہر کے مرکز میں حکومت کے خلاف شدید نعرے لگانا شروع کر دیئے -

مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ اب ہم اس سے زیادہ برداشت نہیں کر سکتے- حکومت نے اقتصادی اصلاحات کے تحت جو پروگرام نافذ کیا ہے اس میں ملازمین کے روزانہ کے کام کے گھنٹے بڑھا دئے گئے ہیں جبکہ تنخواہیں کم کر دی گئی ہیں - ان اصلاحات کی بنیاد پر فکیٹریوں، کارخانوں اور کمپنیوں کے مالکان اپنے ملازمین سے ہفتے میں پنتالیس گھنٹے کام لیں گے -

بیلجیئم کی لیبریونین کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ملازمین کے کام کے گھنٹوں میں اضافے سے سب کو نقصان پہنچے گا - حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے خلاف بیلجیئم کے ریلوے کے ملازمین اکتیس مئی کو ملک گیر ہڑتال کرنے والے ہیں - جبکہ جون، ستمبر اور اکتوبر میں بھی اسی طرح کی ہڑتالوں کا اعلان کیا گیا ہے -

ٹیگس