May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ایشیائی ممالک باہمی اختلاف کے حل کا پرامن راستہ اپنائیں: بان کی مون

آئی اے ای اے نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے محمدرضا نجفی نے ویانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی رپورٹ میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکیا آمانوکی نئی ، مگر مختصر رپورٹ میں بعض اعداد شمار کو چھوڑ کر باقی تمام باتیں پچھلی رپورٹ کا اعادہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جامع ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے ایران کے اقدامات کے بارے میں پانچ صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ ، جمعے کے روز ادارے کے بورڈ آف گورنر کو پیش کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جن اقدامات کا وعدہ کیا تھا ان پر پوری طرح عمل در آمد کیا ہے۔

آئی اے ای اے کا بورڈ آف گورنر آئندہ ہفتے ویانا میں ہونے والے اجلاس کے دوران اس رپورٹ کا جائزہ لے گا۔

ٹیگس