ہیلری کلنٹن کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت اور ٹرمپ پر نکتہ چینی
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایران اور مغرب کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے۔
ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے جمعرات کو امریکا کی قومی سلامتی سے متعلق ایک تقریر میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت کی اور کہا کہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر نکتہ چینی کی ہے
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے ان سے یہ سوال پوچھا کہ جوہری سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں وہ کس طرح ایران کے ساتھ لین دین کرتے؟ کہا کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تجارت کے سلسلے میں مذاکرات کے تجربے سے، وہ ایران کے ساتھ بہتر سمجھوتہ کر سکتے تھے۔
ہیلری کلنٹن نے نیٹو، روس اور شمالی کوریا کے بارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خطرناک نظریات پر تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ اس سلسلے میں ذمہ داری ادا کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے ہیں، اس کے لئے شناخت اور وسیع پیمانے پر ذمہ داری کا احساس ضروری ہے۔