Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • بیلجیئم میں بارہ مشتبہ افراد گرفتار

بیلجیئم کی حکومت کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے

بیلجیئم کے پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے برسلز کے سولہ علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں انجام دے کر دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے- ان لوگوں پر شبہہ ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مل کر بیلجیئم میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے -

البتہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا گولہ بارود برآمد نہیں ہوا ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اٹھائیس دیگر افراد کو بھی باز پرس کے لئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تاہم بازپرس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا -

بیلجیئم میں برسلز ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرانس میں یوروکپ فٹبال کے دوران فرانس اور دیگر یورپی ملکوں میں سیکورٹی اور زیادہ بڑھا دی گئی ہے -

 

ٹیگس