ہندوستان، بہار میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، حکومت سے سازباز کا الزام
ہندوستان میں حزب اختلاف نے ریاست بہار میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی سے قربت کا الزام لگایا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع نے الیکشن کمیشن پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر بہار میں انتخابات کی تاریخیں طے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے بہار کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں غیرجانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
انڈیا اتحاد کا کہنا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات اور ووٹر لسٹ سے لاکھوں ووٹروں کے نام کٹنے کے تعلق سے راہل گاندھی نے اہم سوالات اٹھائے تھے جن کا الیکشن کمیشن نے جواب نہیں دیا ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستانی انتخابی کمیشن نے پیر کی شام بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ بہار میں دو مرحلے میں انتخابات ہوں گے پہلے مرحلے میں چھے نومبر کو اور دوسرے مرحلے میں گیارہ نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور چودہ نومبر کی ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ہندوستان کی اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی نیتوں پر حملے شروع ہوگئے ۔