فزکس کے نوبل کے حقداروں کا اعلان ، امن کے نوبل کے کئی دعویدار!
فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا گیا ہے-
سحرنیوز/دنیا: بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق دو ہزار پچیس کا فزکس کا نوبل انعام کا مستحق تین امریکی سائنسدانوں، جان کلارک، میشل ایچ ڈیوریٹ اور جان ایم مارٹینس کو قرار دیا گیا ہے ۔
نوبل انعام کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ انعام تینوں سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔
نوبل انعام کمیٹی نے بتایا ہے کہ مذکورہ تینوں امریکی سائنسدانوں کو دوہزار پچیس کا فزکس کا نوبل انعام الیکٹرک سرکٹ میں مائکرو اسکوپک کوانٹم میکنیکل ٹنلنگ اور انرجی کی کوانٹائزیشن کی دریافت پر دیا جارہا ہے۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ ، امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہیں۔
ابھی تک صرف صیہونی وزير اعظم نیتن یاہو اور پاکستانی وزير اعظم شہباز شریف نے امن کے نوبل انعام کے لئے ٹرمپ کے نام کی سفارش کی ہے۔