Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی سیاستداں مشتاق احمد  صیہونی جیل سے رہا

بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سیاستداں مشتاق احمد کو صیہونی حکومت نے رہا کردیا ہے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خبردی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد صیہونی جیل سے رہا ہوکر عمان پہنچ گئے ہیں۔ 
انھوں نے بتایا ہے کہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسقط میں پاکستانی سفارتخانے پہنچ گئے ہیں اور انہیں جلد ہی وطن واپس لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان الصمود بین الاقوامی بحری کاروان آزادی میں شامل تھے جس کے سبھی بحری جہازوں کو صیہونی حکومت نے اغوا اور چارسو سو سے زائد بین الاقوامی امن کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا تھا۔ 

 

 

ٹیگس