ہندوستانی اداکارہ دیپکاپدوکون کا عربی لباس اور رنویر سنگھ کی داڑھی، ماجرا کیا ہے؟
بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پدوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ایک نئے انداز میں منظر عام پر آئے ہیں جو مداحوں کو بہت پسند آ رہا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے مشہور فلمی ستارے دپیکاپدوکون اور رنویر سنگھ حال ہی میں ابوظہبی کی سیاحت کو فروغ دینے والے ایک نئے اشتہار میں عربی انداز میں نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق بالی وُڈ کی مشہور جوڑی یعنی دیپکاپدوکون اور رنویر سنگھ ابوظہبی سیاحت کے نئے اشتہار میں عربی وضع قطع کے ساتھ نظر آئے ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
بالی وڈ کی اس جوڑی نے ابوظہبی کے محکمہ سیاحت کے نئے اشتہار میں عربی انداز میں جلوہ گر ہو کر مداحوں کا دل جیت لیا۔ اشتہار میں دپیکاپدوکون خوبصورت عربی لباس اور رنویر سنگھ کی داڑھی روایتی عربی انداز میں ہے۔
یہ اشتہار سامنے آتے ہی ان کے مداحوں نے اس پر زبردست ردعمل کا اظہار کیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر نہ صرف اس فلمی جوڑے کے نئے انداز کی تعریف کی بلکہ ان کے عربی انداز کو بھی بے حد پسند کیا۔
رنویر سنگھ نے اس اشتہار سے متعلق ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس پر مداح اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا، ’’ہیپی دیپ ویر ڈے! (یوم دیپ ویر مبارک)‘‘۔ ایک اور مداح نے لکھا، ’’سب سے خوبصورت جوڑی!‘‘ ایک مداح نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں نے ہمیشہ آپ دونوں کو عربی لباس میں دیکھنے کا خواب دیکھا تھا، اب وہ پورا ہو گیا!‘‘
قابل ذکر ہے کہ ابوظہبی کے محکمہ سیاحت کے مذکورہ اشتہار سے متعلق خبر کو میڈیا میں، خاص طور سے ہندوستانی میڈیا میں، وسیع کوریج دی گئی ہے اور متعلقہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔