روس چین تعلقات، ہمہ گیر اور اسٹریٹیجک ہیں: صدر پوتن
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i233446-روس_چین_تعلقات_ہمہ_گیر_اور_اسٹریٹیجک_ہیں_صدر_پوتن
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے دورہ چین کے موقع پر ماسکو بیجنگ تعلقات کو ہمہ گیر اور اسٹریٹیجک قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • روس چین تعلقات، ہمہ گیر اور اسٹریٹیجک ہیں: صدر پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے دورہ چین کے موقع پر ماسکو بیجنگ تعلقات کو ہمہ گیر اور اسٹریٹیجک قرار دیا ہے۔

چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات ، ہمہ گیر، اسٹریٹیجک اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے اقتصادی مفادات میں بھی اشتراک پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس اور چین کے سربراہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی گرمجوشی کی تعریف کی اور اقتصادی لین دین میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی صدر ہفتے کی شام اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

روسی ذرائع کے مطابق صدر پوتن اور شی جن پھنگ کے درمیان ملاقات میں توانائی، ایرو اسپیس، شمالی کوریا اور بحران شام جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند سے بیجنگ پہنچے ۔