Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • یورپ میں اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی ختم کئےجانے کا مطالبہ

اٹلی کے وزیراعظم نے یورپ میں اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی آخبار لی فیگارو آن لائن کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم میٹیو رنزی (Matteo Renzi) نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں برگزٹ Brexit سے موسوم ریفرنڈم کے بعد یورپ میں اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی ختم ہوجانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی نے یورپی یونین کے لئے خطرات پیدا کردیئے ہیں اور یورپی عوام میں خوف بڑھ گیا ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم میٹیو رنزی اسی سلسلے میں پیر کو جرمن چانسلر انجلا مرکل اور فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ سے ملاقات بھی کرنے والے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ اٹلی کافی عرصے سے ، یورپی یونین کے اقتصادی رشد وترقی کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے، اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی ختم کئے جانے اور بجٹ کے قوانین و ضوابط میں نرمی کا مطالبہ کررہا ہے۔

میٹیو رنزی نے سنیچر کی رات بھی فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ سے ملاقات میں کہا تھا کہ بحران کے باوجود یورپی یونین کی ازسر نو تعمیر کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ریفرنڈم میں باون فیصد لوگوں نے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں ووٹ دے کے برگزٹ کو پاس کردیا ہے۔

ٹیگس