Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی جانب سے صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں صومالیہ میں الشباب دہشت گرد گروہ کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں پیر کے روز ہونے والے دو بم دھماکوں میں اس ملک کے وزیر ماحولیات سمیت سترہ افراد جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں آیا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے صومالیہ میں الشباب سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

الشباب دہشت گرد گروہ کے حملوں کا مقصد، صومالیہ کی حکومت کا تختہ الٹنا رہا ہے اور اس دہشت گرد گروہ نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بارہا وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

اس سے قبل بھی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل پر الشباب دہشت گرد گروہ کے حملے میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس