Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے میں امریکا کی ناتوانی کا اعتراف

امریکا نے شام میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے ۔

امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے بلمبرگ ٹی وی چینل سے انٹرویو میں ، شام میں نو فلائی زون قائم کرنے کے ترکی کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شام میں بشار اسد کو اقتدار سے نہیں ہٹا سکتا، اگر ترکی یہ کام کرسکتا ہے تو کرے۔

امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کے خطرناک ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے کے لئے امریکا کو روس اور ایران کے مقابلے پر آنا ہوگا اور یہ ممکن نہیں ہے کیوں کہ روس نے شام میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کررکھا ہے جو شام کے بڑے حصے کو کور کرتا ہے۔

امریکہ کے نائب صدر نے اسی کے ساتھ دعوی کیا کہ اس وقت امریکا کی ساری توجہ، شام میں انسان دوستانہ امداد کی تقویت، نئی حکومت کی تشکیل کی کوشش اور داعش کو شکست دینے پر مرکوز ہے۔

شام میں فوجی مداخلت اور شمالی شام میں نو فلائی زون قائم کرنے کے منصوبے سے امریکا کی پسپائی کے بعد گزشتہ دو سال میں سعودی عرب اور ترکی نے اس تعلق سے کئی بار امریکا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس