Jul ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • شام میں فوجی ہم آہنگی کے بارے میں پوتن اور اوباما کی گفتگو

امریکہ اور روس کے سربراہان مملکت نے، شام میں فوجی ہم آہنگی میں اضافے کے بارے میں ٹیلیفونی گفتگو کی ہے-

رشیا ٹوڈے کے مطابق کاخ کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اپنے امریکی ہم منصب اوباما کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، شام میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے دونوں ملکوں کے فوجی تعاون میں اضافے پر تبادلۂ خیال کیا ہے-

کاخ کرملین کے بیان کے مطابق روسی اور امریکی صدور نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں شام کے بحران کے پرامن حل کے حصول کے مقصد سے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی دمشق اور شام کے مخالفین کے درمیان مذاکرات دوبارہ سے شروع ک‏ئے جانے پر تاکید کی ہے-

ٹیگس