Aug ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • اس سہ فریقی اجلاس میں ڈاکٹر حسن روحانی، ولادیمیر پوتن اور الہام علی اف شرکت کر رہے ہیں۔
    اس سہ فریقی اجلاس میں ڈاکٹر حسن روحانی، ولادیمیر پوتن اور الہام علی اف شرکت کر رہے ہیں۔

جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آج ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اف شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کے مقابلے، تجارت، توانائی، مواصلات، ماحولیات، نقل و حمل اور ٹرانزٹ جیسے امور میں سہ طرفہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی باکو اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور اور ماسکو تہران تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ڈاکٹر حسن روحانی آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی دعوت پر اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے اتوار کے دن جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے۔

ٹیگس