Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے، ہیومن رائٹس واچ کا مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیار اور فوجی سازوسامان فروخت کئے جانے کی مخالفت کرے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن راٹس واچ کے ایک اعلی تفتیش کار بلیکس ویل نے جمعرات کے روز ایک بیان میں امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو تقریبا سوا ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے جانے کی مخالفت کرے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت کے آغاز سے اب تک تین ہزار سات سو بے گناہ عام شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو ایک ارب، پندرہ کروڑ ڈالر مالیت کے جنگی ہتھیار فروخت کئے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔

ٹیگس