Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • جولائی دو ہزار پندرہ سے پی کے کے اور ترک فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پی کے کے، کے سات ہزار افراد جبکہ چھے سو سے زائد ترک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
    جولائی دو ہزار پندرہ سے پی کے کے اور ترک فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پی کے کے، کے سات ہزار افراد جبکہ چھے سو سے زائد ترک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی کے مشرقی علاقے میں ترک فوجیوں اور پی کے کے، کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ، ترکی کے صوبے آغری میں سینک کی پہاڑیوں میں ہوا جہاں پی کے کے، کا ایک شخص ہلاک اور تین ترک فوجی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز بھی ترکی کے صوبے آغری میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ ہوا تھا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی میں جولائی دو ہزار پندرہ سے پی کے کے اور ترک فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پی کے کے، کے سات ہزار افراد جبکہ چھے سو سے زائد ترک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس