Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک بل پاس کیا ہے جس میں امریکی حکومت پر ایران کو نقد رقم ادا کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
    امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک بل پاس کیا ہے جس میں امریکی حکومت پر ایران کو نقد رقم ادا کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک بل پاس کیا ہے جس میں امریکی حکومت کو ایران کو نقد رقم کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے اور اس کے لیے امریکی کانگریس کی اجازت کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بدھ کو منظور ہونے والے اس بل کے حق میں اکیس اور مخالفت میں سولہ ووٹ ڈالے گئے۔ اس بل پر عمل درآمد کے لیے اس کا ایوان نمائندگان میں منظور اور اس پر امریکی صدر کے دستخط ہونا ضروری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق باراک اوباما کی حکومت نے جنوری کے مہینے میں چالیس کروڑ ڈالر نقد رقم کی صورت میں ایران کو ادا کیے تھے اور اس کے بعد انیس روز کے دوران دو مرتبہ مجموعی طور پر ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی رقم ایران کو ادا کی۔

واضح رہے کہ ایران نے یہ رقم امریکہ سے اسلحہ کی خریداری کے لیے ادا کی تھی لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ نے اسلحہ دینے سے انکار کر دیا اور ایران کی رقم بھی واپس نہیں کی تھی۔ اب کئی دہائیاں گزرنے کے بعد امریکہ کو مجبورا ایران کی یہ رقم اسے واپس کرنا پڑی۔

ٹیگس