Nov ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • رومانیہ کے اسپیکر \\\'فلورن ایوردچہ\\\' کی بخارسٹ میں تعینات ایرانی سفیر \\\'حمید معیر\\\' کے ساتھ ملاقات
    رومانیہ کے اسپیکر \\\'فلورن ایوردچہ\\\' کی بخارسٹ میں تعینات ایرانی سفیر \\\'حمید معیر\\\' کے ساتھ ملاقات

رومانیہ کے پارلیمنٹ اسپیکر نے خطے میں ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران سب سے زیادہ پُرامن ملک ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے اسپیکر 'فلورن ایوردچہ' نے بخارسٹ میں تعینات ایرانی سفیر 'حمید معیر' کے ساتھ ایک ملاقات میں، علاقائی امن و سلامتی اور مشرق وسطی کے حساس حالات کے حوالے سے ایران کے اہم کردار کا ذکر ہوئے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر باہمی تعاون ناگزیر ہے-

خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لئے ایران کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا - انہوں نے ایران اور رومانیہ کے درمیان تمام شعبوں خاص طور پر دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ پر زور دیا-

اس موقع پر ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ، رومانیہ کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بڑھانے کی خواہش مند ہے- ایران اور رومانیہ کے درمیان حالیہ مختلف وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیرخارجہ محمدجواد ظریف عنقریب رومانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں.

ٹیگس