Nov ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  •  اسٹیفن دی میستورا نے سنیچر کی شام ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابر انصاری سے ملاقات کی-
    اسٹیفن دی میستورا نے سنیچر کی شام ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابر انصاری سے ملاقات کی-

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں کو شہر حلب سے باہر نکل جانا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیفن دی میستورا نے جو ایرانی حکام سے صلاح و مشورے کے لئے تہران کے دورے پر ہیں سنیچر کی شام ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابر انصاری سے ملاقات کی-

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ جبھۃ النصرہ ایک دہشت گرد گروہ ہے اس لئے اسے حلب سے باہر نکل جانا چاہئے-  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے کہا کہ حلب سے دہشت گردوں اور عام شہریوں کے باہر نکلنے کے سلسلے میں ہر تجویز کا جائزہ لیا جائے گا-

دی میستورا نے شہر حلب میں انسان دوستانہ امداد پہنچنے کے  لئے حالات فراہم کرنے کی غرض سے ہر طرح کی فوجی کارروائی روکنے کا بھی مطالبہ کیا-  انھوں نے کہا کہ بحران شام سے باہر نکلنے کا طریقہ کار تیار کرنے میں ایران  ایک اہم ملک ہے اور ہم ایرانی حکام کے ساتھ فکری ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے تہران آئے ہیں- شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے دی میستورا سنیچر کوتہران پہنچے ہیں-

ٹیگس