ٹرامپ کے مخالفین خاموش نہ بیٹھیں
امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرمپ کے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ خاموش نہ بیٹھیں اور اپنا احتجاج جاری رکھیں
امریکی صدر اوباما نے جمعرات کو برلین میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات میں کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کی وجہ ، انتخابی مہم کے دوران ان کے بیانات ہیں-
باراک اوباما نے ٹرمپ کے بیانات پر امریکیوں کی تشویش کے سلسلے میں کہا کہ آزادی بیان ، امریکی جمہوریت کا ایک حصہ ہے اور وہ مظاہرین سے خاموش بیٹھنے کے لئے نہیں کہہ سکتے-
امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اوباما نے ٹرمپ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے- جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں نے مخالفین کو پیشہ ور مظاہرین کہہ کے مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ پیسے لے کر اور امریکی ذرائع ابلاغ کے اکسانے پر مظاہرے کررہے ہیں-
اس رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی کمپیئن کے سابق سربراہ نے عوامی مظاہروں کا سلسلہ بند ہونے کی امید میں صدرباراک اوباما اور ٹرمپ کی سابق حریف ہیلری کلنٹن سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرین سے خاموش رہنے کو کہیں - ایسے عالم میں جب نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ ، وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے کی تیاری کررہے ہیں ان کے خلاف ہونے والے وسیع پیمانے پراحتجاجی مظاہروں نے ان کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچایا ہے-