Dec ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • بیلجیم میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہے گا

بیلجیم کے وزیر داخلہ نے یورپی پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہنے کی خبر دی ہے-

آر ٹی بی ایف کی ویب سائٹ کے مطابق بیلجیم کے وزیر داخلہ جان جیمبون نے کابینہ کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد،  یورو پل ( یورپی پولیس) کی رپورٹ کی بنیاد پر یورپ میں داعش دہشت گردوں کے ذریعے نئے حملے کئے جانے اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر ملک میں مزید تین ماہ کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہنے کی بات کہی ہے- 

جان جیمبون نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے چار سو ملین یورو کا بجٹ مختص کیا ہے-

 بیلجیم کی حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہی سڑکوں اور میدانوں میں فوج کی موجودگی اور دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا-

بیلجیم کی حکومت نے اسی طرح پچیس تفتیش کاروں اور دہشت گردی سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے والے پانچ تجزیہ کاروں کا تعین کیا ہے-

واضح رہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں مارچ دو ہزار سولہ میں دہشت گردانہ حملے کئے گئے تھے جن میں بتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے-

ٹیگس