Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ: کیلی فورنیا میں بھیانک آگ، چالیس افراد کی ہلاکت

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ میں آگ لگنے کے واقعے میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں دسیوں افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں جنھیں تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائربریگیڈ کا عملہ، آگ بجھانے کی گھنٹوں کوشش کرتا رہا جبکہ پورے شہر کے آسمان پر دھویں کے کالے بادل چھائے رہے۔ آگ لگنے کے واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ٹیگس